کامسیٹس یونیورسٹی لیگی حکومت کا جنوبی پنجاب کیلئے عظیم تحفہ ہے ‘ تہمینہ دولتانہ

کامسیٹس یونیورسٹی لیگی حکومت کا جنوبی پنجاب کیلئے عظیم تحفہ ہے ‘ تہمینہ ...

وہاڑی(بیو رو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی کے 113واں سالانہ کانووکیشن میں 326طلباوطالبات میں ڈگریاں اورمیڈلزتقسیم کئے گئے کانووکیشن کے موقع پرطلباوطالبات میں جوش وخروش دیدنی تھا،کانووکیشن کے مہمانان خصوصی ایم این اے تہمینہ دولتانہ،ریکٹرکامسیٹس(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

پروفیسرڈاکٹرفیصل قمر،ڈپٹی کمشنرعلی اکبربھٹی اورایم پی اے شمیلہ اسلم تھے،کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں ملک میں جوخدمات سرانجام دی ہیں وہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔کامسیٹس یونیورسٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کا جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے،جولوگ ترقی کے میدان میں ہماری حکومت کامقابلہ نہیں کرسکتے وہ گذشتہ پانچ سال سے الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ مسلم لیگ کی حکومت کابے مثال کارنامہ ہے۔مسلم لیگ کی حکومت نے ضلع وہاڑی میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے بے پناہ وسائل فراہم کئے ہیں۔ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر فیصل قمر نے کہاکہ کامسیٹس یونیورسٹی یہ تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ تربیت گاہ بھی ہے۔اوربہترین تعلیمی ادارے ملکی ترقی کے ضامن ہواکرتے ہیں۔حکومت نے طلباکوتعلیم کے علاوہ طلباکو تعلیمی وظائف دے کرتعلیم کاحصول آسان کردیاہے۔ڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر خیرالزمان خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈرزکوپوری دنیامیں عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اوردنیاکے کونہ کونہ میں کامسیٹس ڈگری ہولڈرزخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جوممالک تعلیم کے میدان میں ترقی نہیں کرتے وہ دیگرشعبوں میں بھی ترقی نہیں کرسکتے۔حکومت نے وہاڑی جیسے پسماندہ علاقہ کوتعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی دے کرترقی یافتہ شہروں کے مقابلہ میں لاکھڑاکیاہے، تقریب میں ڈی سی علی اکبر بھٹی ، ایم پی اے شمیلہ اسلم ، کنٹرولر سہیل غنی ، شگفتہ رفیق ، یا سر اکرام ، ڈاکٹر محمد شاہد ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر خدا بخش، ڈاکٹرعاصمہ کاشف، ڈاکٹر محمد اشفاق ، راؤ شاہد محمود ، میڈ یا کوآرڈنیٹر محمد احمد خان ، سماجی رہنما محمد سلیم ، یو سی چیئرمین اختر نو ا ز بھٹی ، راؤ طارق کے علاوہ سول سو سا ئٹی اور بچوں کے والدین نے بھرپور شر کت کی تقریب میں پا کستان زندہ باد ، پا ک فوج زندہ باد کے نعرے لگا ئے گئے تقریب کا اختتام قومی ترانہ پر ہو ا آخر میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

تہمینہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر