قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید،2لاکھ جرمانے کی سزا

قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید،2لاکھ جرمانے کی سزا

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان شہباز احمد نے تھانہ شاہ صدردین(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی اس سلسلہ میں استغاثہ کے مطابق تھانہ شاہ صدردین کے علاقہ میں جمعہ خان پٹھان نے اپنی بیٹی سے تعلقات کے شبہ میں ایف ایس سی کے طالب علم محمد اقبال کو قتل کر کے نعش پتھر کے ساتھ باندھ کر تالاب میں پھینک دی تھی قتل کا مقدمہ نمبر 318/16تھانہ صدر دین نے درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز احمد نے ملزم جمعہ خان ولد گل خان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی جرمانہ پر چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...