مال خانہ آتشزدگی ، موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران کے بیانات ریکارڈ

مال خانہ آتشزدگی ، موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران کے بیانات ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مال خانے کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل سمیت 9اور 10 اپریل (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کی رات کو موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ۔ عدالت نے ایس ایچ او سٹی کورٹ اور حساس اداروں کے نمائندوں کو بیانات کے لیے کلب طلب کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو سٹی کورٹ کے مال خانے میں ہونے والی آتشزدگی کے معاملے پر مال خانے سکیورٹی پر تعینات پولیس کمانڈو کانسٹیبل وقاص اور 9 اور 10 اپریل کی رات کو موبائل ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران نے بیانات ریکارڈ کرائے ۔ عدالت نے سٹی کورٹ کے ایس ایچ او مرزا عظیم بیگ اور سٹی کورٹ میں تعینات حساس اداروں کے نمائندوں کو بیانات کے لیے کل طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سیشن جج جنوبی کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو موقع پر موجود 15 سے زائد چوکیداروں نے بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر