وزیراعظم، آرمی چیف آج سعودی عرب جائینگے

وزیراعظم، آرمی چیف آج سعودی عرب جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ایک روزہ دورے کیلئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف 34 ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے جبکہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہروں پر داغے جانے والے میزائلوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔اس موقع دونوں رہنماخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے وفد کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ وزیراعظم عباسی کا چوتھا دورہ سعودی عرب ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم اور آرمی چیف اتوار کو علی الصباح اسلام آباد پہنچیں گے۔
عباسی ،باجوہ

مزید :

صفحہ اول -