نواز شریف اور مریم نوازکی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

نواز شریف اور مریم نوازکی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رات تک لاہور کے راستے بند تھے ، سکیورٹی اداروں نے احتجاج کے باعث سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں موجود ہیں لہذا ایک دن حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے بعد ازاں عدالت نے ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

درخواست منظور

مزید : صفحہ اول