جمعے کو سنائے گئے اہم عدالتی فیصلے

جمعے کو سنائے گئے اہم عدالتی فیصلے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت عظمیٰ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کے اہم مقدمے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایا ہے، اس سے قبل بھی انتہائی اہم فیصلے بروز جمعہ سنائے گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر2007 ء کو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرویزمشرف کی طرف سے معطلی کیخلاف20 جولائی کا فیصلہ، 3نومبر2007ء کی ایمرجنسی کیخلاف 31 جولائی 2009ء کا فیصلہ، پانامالیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ناا ہلی کا28 جولائی2017 ء کا فیصلہ، حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کا فیصلہ بھی جمعے کے روز سنایا گیا۔علاوہ ازیں جہانگیرترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایاگیاتھا۔

جمعہ فیصلے

مزید : صفحہ اول