نواز شریف ہوں یا کوئی بھی سیاستدان ، فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے

نواز شریف ہوں یا کوئی بھی سیاستدان ، فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے

ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے صدر ملک وسیم نے کہا ہے کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عوامی نمائندوں کے فیصلے عوام کو ہی کرنے چاہئیںیہی بہتر حل ہے انہوں نے کہا کہ بھلے نواز شریف ہوں یا کوئی بھی سیاستدان ان کا فیصلہ عوام کو ہی کرنا چاہیے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آخر پارلیمان کیوں بنائی ہے جب اس نے فیصلے ہی نہیں کرنے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کا احترام ہے مگر بہتر ہوتا کہ یہ فیصلہ پارلیمان یا عوام خود کرتے۔

ملک وسیم

مزید : صفحہ اول