ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی

ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی

لاہور (خصوصی رپورٹ )رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر مساجد اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔ فرزندان توحید نے مساجد اور گھروں میں نوافل پڑھے ور پوری رات رب کائنات کی حمد و ثنا میں گزاری ۔شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے حضور پر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا ۔یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آ یا، جب حضرت جبریل براق لے کر نبی آخرالزماں کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی، اے اللہ کے رسول، آپ کا ر ب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔حضور اکرم اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ مقام لدن (کعبہ قوسین)میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔ اسی سفر میں امت محمدیہ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے عالم اسلام اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کرتا ہے اور مساجد کو سجایا جاتا ہے۔

شب معراج

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...