آرٹیکل 62ون ایف پر یقین ، میرے کیس میں قابل اطلاق نہیں ، جہانگیر ترین

آرٹیکل 62ون ایف پر یقین ، میرے کیس میں قابل اطلاق نہیں ، جہانگیر ترین

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف پر ہمیشہ یقین رکھتا ہوں لیکن میرے کیس میں یہ قابل اطلاق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ آنے پرجہانگیر ترین نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔بذریعہ ٹوئٹ انہوں نے کہا کہٹیکس ادائیگی سے متعلق مکمل ٹریل فراہم کی اور اپنی قانونی ٹیم کے مشورے سے نہ صرف اپنی جائیداد بلکہ بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کیے۔جہانگیر ترین نے کہا میری نظرثانی اپیل اب بھی التوا میں ہے اور انشاء اللہ انصاف ہوگا۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے گزشتہ روزمذکورہ آرٹیکل کے تحت نااہلی کی مدت سے متعلق دائر 13 درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت تاحیات ہوگی۔

مزید : صفحہ اول