جاوید ہاشمی نے جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

جاوید ہاشمی نے جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ کی کچھ باتیں اچھی بھی ہیں۔الگ صوبہ کیلئے دباو ڈالیں گے ،اگراس وقت صوبہ نہ بنایا جاسکاتو یہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کیساتھ ناانصافی ہوگی،ن لیگ کو توڑنے کی کوششیں بے کار ہیں،نوازشریف تاحیات نااہلی کے فیصلے سے کمزور نہیں ہوں گے،قوم ایسے فیصلے تسلیم نہیں کرے گی، آرٹیکل 62 ون ایف اب تک کا سب سے ناقص قانون ہے۔ جمعہ کوملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا میں ہمیشہ کہتا رہا 62ون ایف نااہلی کا غلط قانون ہے مگر سیاسی پارٹیوں نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ، اس کا نقصان صرف اور صرف پاکستان کو جاتا ہے کیونکہ جو لیڈر 50 سالوں میں بنتا ہے اسے نااہل کرادیتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول