نا اہلی کافیصلہ نذیر احمد جٹ کی سیاست کو بھی لے ڈوبا

نا اہلی کافیصلہ نذیر احمد جٹ کی سیاست کو بھی لے ڈوبا

بوریوالا(نمائندہ خصوصی) نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کا فیصلہ چودھری نذیر احمد جٹ کو بھی لے ڈوبا ہے،فیصلے نے نذیر جٹ کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کی امید پر بھی پانی پھیر دیا اور اب وہ بیٹیوں کو سیاسی میدان میں اتارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کی دفعہ 62ون ایف کی رو سے میاں نواز شریف اور جہانگیر خاں ترین کی تاحیات نا اہلی کے فیصلہ کے بعد بورے والاسے سابق ایم این اے چو دھری نذیر احمد جٹ جنہیں جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیا گیاتھا وہ بھی اس فیصلے کی زد میں آ گئے اس طرح یہ فیصلہ نذیر احمد جٹ کی سیاست کو بھی لے ڈوبا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی رو سے سیاست سے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد نذیر احمد جٹ نے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی دونوں بیٹیوں عائشہ نذیرجٹ اور عارفہ نذیر جٹ کو آئندہ الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نذیر جٹ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...