نئی دہلی، وزیراعلیٰ کجریوال کا دفتر ایک کروڑ کی چائے پی گیا

نئی دہلی، وزیراعلیٰ کجریوال کا دفتر ایک کروڑ کی چائے پی گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے دفتر نے تین سال کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چائے ناشتے میں اڑادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے دفتر میں تین سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم چائے ناشتے پر خرچ کردی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے مالی سال 16۔2015 کے دوران نئی دلی کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں چائے ناشتے پر 23 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات آئے جو مالی سال 17۔2016 میں 46 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مالی سال 18۔2017 کے دوران اروند کجریوال کے سی ایم ا?فس نے چائے ناشتے پر 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین سال کے دوران اروند کجریوال کے سفری اخراجات پر تقریباً 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

مزید : صفحہ اول