اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ، نیب نے نواز شریف کو 21اپریل کو طلب کرلیا

اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ، نیب نے نواز شریف کو 21اپریل کو طلب کرلیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کیلئے 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔نیب کا کہناہے کہ نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق سڑک تعمیر کرانے کا کیس 16سال سے نیب میں زیرالتوا تھا۔ نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم 1998میں اڈہ پلاٹ تا رائیونڈ غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرائی نیب حکام کے مطابق تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ نوازشریف کے کہنے پر سڑک کو پھیلایا گیا، سڑک کی لاگت بڑھنے سے دوسرے پراجیکٹس متاثر ہوئے۔نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ طلب کیا۔

نواز شریف طلبی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...