آشیانہ کیس، وعدہ معاف گواہوں کے ریمانڈ میں توسیع

آشیانہ کیس، وعدہ معاف گواہوں کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار وعدہ معاف گواہ ، ایل ڈی اے کے چیف انجینئراسرار سعید اور محمد عارف بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ر و ز کی توسیع کردی ہے۔فاضل جج سید نجم الحسن بخاری کی عدالت میں پولیس نے آشیانہ کیس میں گرفتار ایل ڈی اے کے چیف انجینئراسرار سعید اور محمد عارف بٹ کو جیل سے لا کر پیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں کو عدالت نے 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا، ان کا ریمانڈ اب ختم ہو چکا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے،عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد دونوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی ۔

ریمانڈ

مزید : صفحہ اول