آم،دن سے زائد اثاثے ، شہباز شریف کے داماد نیب طلب

آم،دن سے زائد اثاثے ، شہباز شریف کے داماد نیب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبرنگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کو پیر کو طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق علی عمران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی تھی۔
آمدن سے زائد اثاثے

مزید :

صفحہ اول -