میاں صاحب عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا ، عبدالقدوس بزنجو

میاں صاحب عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا ، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میاں صاحب اصول پسند انسان تھے، اگر یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ غلط کہتے تو آج ہم انکے فیصلے کو غلط قرار دیتے۔وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہے میاں صاحب کو ماننا پڑے گا، میاں صاحب خود اصول پسند انسان تھے، اگر یوسف رضا گیلانی کے فیصلے کو غلط کہتے تو آج ہم بھی اس فیصلے کو غلط مان لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کے دورے کے موقع پر کیا، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو میاں صاحب کے تاحیات نااہلی کے فیصلے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایک فیصلہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے آیا تھا جسے میاں صاحب نے درست قرار دیا ،آج اپنے فیصلے پر انھیں عدالتی فیصلے غلط نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصول اصول ہو تے ہیں ،میاں صاحب کی اپنی باری آئی تو تمام اصول بھول گئے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...