تحریک انصاف کے اکاونٹس کی چھان بین کیلئے ٹی او آرز تیار

تحریک انصاف کے اکاونٹس کی چھان بین کیلئے ٹی او آرز تیار

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے اکاونٹس کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری کے ٹی او آرز طے کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فنڈز کی چھان بین فریقین کے سامنے ہوگی۔پی ٹی آئی فنڈز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے چھ نکاتی ٹی او آرز بنائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے 2009 سے 2013 تک کے اکاونٹس کی چھان بین کرے گی۔ چھان بین کے عمل میں پی ٹی آئی کے اکانٹس سے غیر ملکی فنڈنگ کو ڈھونڈا جائے گا۔تحقیقاتی کمیٹی درخواست گزار اکبر ایس بابر کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کی درستگی کا جائزہ بھی لیگی۔ خصوصی کمیٹی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 اور حنیف عباسی عمران خان کیس میں سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر سے مزید وضاحت لے سکتی ہے۔ کمیٹی 30 روز میں پی ٹی آئی کے اکاونٹس کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رپورٹ دے گی،

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...