گھریلو جھگڑے، شوہر نے بیوی، سالے نے بہنوئی مار ڈالی، دشمنی پر ایک شخص قتل

گھریلو جھگڑے، شوہر نے بیوی، سالے نے بہنوئی مار ڈالی، دشمنی پر ایک شخص قتل

ملتان،محسنوال،میانچنوں، درکھانہ،کروڑ لعل عیسن(وقائع نگار، سپیشل رپورٹر،نمائندگان)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی،سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی جبکہ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،حادثہ میں2افراد جبکہ ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص جان (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کی بازی ہار گیا اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق پولیس تھانہ مخدوم رشید میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کردیا ،پولیس نے مقتول کے والد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس اسے پسٹل برآمد کر لیا ہے تفصیل کے مطابق چک8ایم آر کارہائشی 30سالہ فیاض بیل گاڑی پر جارہا تھا کہ اسکے سالے شعبان نے اس پر فائرنگ کی ایک گولی اسکے سر میں لگی اور وہ موقع پر دم توڑگیا، ملزم موقع سے فرا رہوگیا، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر نشتر منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے شعبان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی مہر ایکسپریس کی زد میں آکر نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ دریا خان اور بکھرکے درمیان پیش آیا۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم شخص کی نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان ،نامہ نگارکے مطابق دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 111پندرہ ایل کے قریب کار میں سوار چار ملزمان شوکت علی عاشق حسین وغیرہ نے دیرینہ دشمنی پر مقتول محمد نواز سکنہ 111پندرہ ایل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،بعدازاں ریسکیو 1122نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا لیکن حالت نازک ہونے پر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مریم بی بی اور ان کے خاوند ٹبی خوردکیخالد ولد اللہ داد قوم موچی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ا?ج صبح پانچ بجے مریم بی بی کو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس کے خاوند نے گلا دبا کر قتل کر دیا مزید تفصیلات کے مطابق ان کے بھائی عبدالروف اور سلیمان نے بتایا کہ چند روز قبل خالد کی بے رحمانہ مارپیٹ کی وجہ سے مریم بی بی اس کو چھوڑ کر اپنے دونوں بیٹوں جنکی عمریں چھ ماہ اور اڑھائی برس ہیں سمیت ہمارے پاس آگئی جس کے بعد پانچ روز قبل مریم بی بی کے سسر اللہ داد نے مقامی شخصیت ودیگر اہم افراد کو بیچ میں ڈالا اور یہ وعدہ کیا کہ مریم کا خاوند اس کو کبھی تشدد کا نشانہ نہیں بنائے گا لیکن پولیس کو اطلاع ملی کہ ہماری بہن کو خالد نے انتہائی بے رحمانہ طریقہ سے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ ان کی بہن کو انصاف دلوانے کے لیے نوٹس لیا جائے درکھانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دربار سلطان باہو کی زیارت کے بعد واپسی پر ہائی ایس کی ٹکر سے وہاڑی کے رہائشی دو افراد ہلاک اور ایک زخمی درکھانہ کے نواحی علاقہ 12گگھ میں دربار سلطان باہو سے واپسی پر وہاڑی کے رہائشی موٹر سائیکل سواروں خوفناک حادثہ پیش آگیا موٹر سائیکل کو ہائی ایس کی ٹکر لکنے سے وہاڑی کے رہائشی اسماعیل گجر اور بلا جان بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ریسکیو اور پولیس اہلکار بر وقت موقع پر پہنچ گئے۔

قتل،حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر