میپکو: ہر ماہ کروڑوں کی بجلی چوری، ڈائریکٹر سرویلنس ’’مخصوص‘‘ افراد کو نوازنے لگے

میپکو: ہر ماہ کروڑوں کی بجلی چوری، ڈائریکٹر سرویلنس ’’مخصوص‘‘ افراد کو ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو ریجن میں ہر ماہ کروڑوں روپے کی بجلی چوری ہونے لگی ۔گزشتہ ماہ بھی لائن لاسز16.72 فیصد رہے ۔ سرویلنس ٹیمیں ناکام ہو کر رہ گئیں۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈسرویلنس خو د ’ ’ مخصوص‘‘ افراد کو نوازنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ میپکو کی سرویلنس ٹیموں کی عدم فعالیت سے بجلی چوری کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا ہے جس کے باعث میپکو کو شدید لائن لاسز کا سامنا ہے۔ سرویلنس ٹیموں کی ناکامی کے باعث بجلی چوروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے بلکہ بیشترمیپکو افسروں اور اہلکاروں کے نام بجلی چوروں کے سرپرست کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ2018(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

میں میپکو کے لائن لاسز 16.72فیصد رہے جو کمپنی کا شدید نقصان ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس میپکو عباس لاشاری خود مبینہ طور پر ’’مخصوص ‘‘ افراد کو بجلی چوری کرا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ماتحت افسرواہلکار بھی کھل کر ’’معاملات ‘‘ کر رہے ہیں کہ جب ان کے اعلیٰ افسر ہی ’’اس کام‘‘ میں لگے ہوئے ہیں تو پھر وہ بھی کھل کر کیوں نہ کھیلیں۔ کمپنی کے ہر ماہ اتنے زیادہ لائن لاسز اس بات کا ثبوت ہیں کہ بجلی چوری کس طرح ہو رہی ہے ۔اس طرح چھوٹے موٹے بجلی چوری کے کیسز پکڑ کر ’’کارکردگی‘‘ شو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس عباس لاشاری اس سے قبل ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان بھی تعینات رہ چکے ہیں جہاں بجلی چوری عروج پر رہی اور ناقص کارکردگی پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اب وہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس تعینات ہیں تو معاملات انتہائی حد تک بگڑ چکے ہیں اور سرویلنس ٹیمیں غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں ۔ہر ماہ ہونے والی کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا ملبہ غریب اور بے قصور صارفین پر ڈال دیاجاتا ہے اور ناجائز جرمانوں اور ایوریج بلوچ کے ذریعے ان سے پورا کیاجاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں اوراقدامات کریں ۔اس بارے میں میپکو کے جنرل منیجر انجینئر سرفراز ہراج کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا فون اٹینڈ نہ ہو سکا۔

بجلی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...