پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی

پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے ۔ قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کی وجہ سے90نکاتی ایجنڈا نہ نمٹایا جاسکا ۔ ایجنڈانجی کاروائی کے دن کے حوالے سے تھا پاکستان تحریک انصاف نے پرائیویٹ ممبر ڈے کی کاروائی میں رکاؤٹ ڈال دی جب کہ ایوان بالا نے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری دے دی ہے ایوان بالا کے اجلاس میں قبائلی علاقہ جات تک ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ کار بڑھانے کے بل کی منظوری دی گئی ہے ۔ سینیٹ میں اس کے علاوہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے۔جب کہ قومی اسمبلی میں کوئی کاروائی نہ ہوسکی کورم کی نشاندہی کے ذریعے سے پرائیویٹ ممبر ڈے کی کاروائی میں رکاؤٹ ڈال دی گئی

مزید : کراچی صفحہ اول