علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی ، دارالعلوم ہدایت القرآن ملتان کے بانی و مہتمم مفتی ہدایت اللہ پسروری انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی ، دارالعلوم ہدایت القرآن ملتان کے بانی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر ) جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء و علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی دارالعلوم ہدایت القرآ ن ملتان کے بانی ومہتمم مفتی ہدایت اللہ پسروری نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن 2 بجے جامعہ ہدایت القرآن ممتاز آباد ملتان میں میں ادا کی جائے گی۔ جمعیت علمائپاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اعوان، محمد ہاشم صدیقی،محمد ایوب مغل،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر نورانی،مفتی تصدق حسین، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی، پاکستان عزاداری کونسل کے چئیرمین علامہ مجاہد عباس گردیزی، پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی، جماعت اہل سنت کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد ارشد علی بلوچ، قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا محمد ابوبکر عثمان اور دیگر نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول