امریکی سفیر کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سراپا احتجاج

امریکی سفیر کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں امریکی سفیر کی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا وہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔ریلی کا انعقاد اسی جگہ کے قریب کیا گیا تھا جہاں امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانیول کی گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان عتیق بیگ ہلاک جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا تھا۔ریلی میں شریک عتیق بیگ کے والد محمد ادریس نے کہا کہ اب تک امریکی سفارتخانے کے کسی بھی اہلکار نے تعزیت کے لیے ان کے گھر تک کا دورہ نہیں کیا۔ پاکستان کی جانب سے اس واقعہ پر رسمی طور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا جبکہ امریکی سفیر کی جانب سے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔یاد رہے کہ 7 اپریل کو کرنل جوزف ایمانیول کی سفید رنگ کی ایس یو وی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان عتیق موقع پر جاں بحق جبکہ راحیل زخمی ہو گیا تھا۔اس واقعے کے بعد ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں امریکی ملٹری اتاشی نے ایک سڑک پر مبینہ طور پر سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکی تھی اور گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی تھی۔تاہم پولیس کی جانب سے امریکی ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا گیا تھا لیکن امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو کوہسار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا تھا اس حوالے سے کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
احتجاج