ثانیہ مرزا نے بی جے پی رہنما کو کھری کھری سنادیں

ثانیہ مرزا نے بی جے پی رہنما کو کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اْس وقت غصے میں آگئیں، جب ٹوئٹر پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک عہدیدار نے بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا۔ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے بد اخلاقی اور بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوئٹر پر غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔ثانیہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاکیا یہ واقعی وہی ملک ہے، جس کی پہچان ہم دنیا میں کرانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رنگ، نسل، ذات اور مذہب سے ہٹ کر 8 سالہ بچی کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے، یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں‘۔ثانیہ مرزا کی اس ٹوئیٹ پر بی جے پی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر کیچو کنان نے جواب دیا کہ ’میڈم کس ملک کی بات کر رہی ہیں، آپ نے تو خود ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے، تو اب آپ بھارتی نہیں رہیں‘۔ثانیہ مرزا، کیچو کنان کی اس ٹوئیٹ پر سیخ پا ہوگئیں اور جواب دیا کہ ’شادی کسی جگہ نہیں بلکہ شخص سے کی جاتی ہے، اور اب کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ میں کس ملک سے تعلق رکھتی ہوں، میں بھارت کے لیے کھیلتی ہوں، میں ہندوستانی تھی، ہوں اور رہوں گی ہوسکتا ہے کہ کسی دن جب آپ ملک اور مذہب سے باہر نکل کر دیکھیں گے، تو تب ہی آپ انسانیت کے لیے کھڑے ہوسکیں گے ۔ بچی کے ساتھ اس ظلم پر عامر خان اور انوشکا شرما سمیت بالی وڈ کے متعدد اسٹارز نے بھی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔