ملاکنڈ پشتو ادبی تنظیم کا اجلاس آج طلب
تھانہ (نمائندہ پاکستان) مالاکنڈ کی مختلف ادبی تنظیموں پر مشتمل مشترکہ نمائندہ ادبی تنظیم ( مالاکنڈ پشتو ادبی بھیر) کا اہم اجلاس آج بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے تھانہ تھانہ کی ادبی تنظیم تانڑا ادبی ٹولنہ کی دعوت پر پبلک لائبریری بلڈنگ میں بلایا گیا ہے۔ تنظیم کے صدر ڈاکٹر علی خیل دریاب کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلامان خان لودھی کی طرف سے سرکاری طور پر شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں ٹھوس فیصلے بھی متوقع ہیں ۔ ڈاکٹر علی خیل دریاب اور جنرل سیکرٹری فضل معبود صائم نے ضلع بھر کے ممبر شعراء سے بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔