تاریخی جشن ققلشت کارنگا رنگ تقریب سے آغاز

تاریخی جشن ققلشت کارنگا رنگ تقریب سے آغاز

پشاور(پ ر) چترال کا تاریخی چار روزہ جشن ققلشت رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگیا، 8ہزار بلندی پر واقع وادی ققلشت میں شروع ہونے والے جشن ققلشت کے جشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودڑھ نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ عبدالولی خان دوول،عبدل غنی خان الیاس، میروالی خان الیاس اوردیگربھی موجود تھے ، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترا ل کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ہونے والا جشن ققلشت چترال کی تاریخ کا 2ہزار سال پرانا فیسٹیول ہے جس میں ملک بھر سے سیاحوں سمیت بیرون ممالک سے سیاح اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں ، فیسٹیول میں مختلف سپورٹس کھیلوں جن میں پولو، خصوصی افراد کے کھیل، ثقافتی کھانوں کے سٹالز، ثقافتی شو، رسہ کشی، شوٹنگ ، میراتھن ریس ، والی بال ،راک گلائمبنگ ، کرکٹ ، فٹبال ، آرچری ، فالک پرے ، ہاکی اورموسیقی نائٹ سمیت پیراگلائیڈنگ ، زِپ لائننگ، مشاعرہ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہے ، فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ققلشت کے مقام کو سیاحت کیلئے آباد کرنا اور چترال کی ثقافت کی رونمائی ہے ، چترالی ثقافت تاریخی ثقافت ہے اورچترال میں ہر سال دنیا بھر سے سیاح ان مقامات کارخ کرتے ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے کہاکہ سیاحت سے متعلق سیاحوں اور شہریوں کو مواقع فراہم کرنے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہوتا ہے اور سیاحت کے فروغ سے معیشت مستحکم ہوتی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ چترال کو سیاحوں کیلئے بہترین سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ سیاح ان علاقوں کا رخ کرسکیں، افتتاحی تقریب سے قبل مستوج کے تحصیل ناظم فرخ الدین نے تمام مہمان خصوصی اور سیاحوں کو خوش آمدید کہااور فیسٹیول کی تاریخ اور اغراض و مقاصد پر نظر ڈالی

مزید : پشاورصفحہ آخر