گورنر ماڈل سکول پاراچنار میں تین روزہ سائنس و آرٹس نمائش اختتام پذیر

گورنر ماڈل سکول پاراچنار میں تین روزہ سائنس و آرٹس نمائش اختتام پذیر

پارا چنار (نمائندہ پاکستان )گورنر ماڈل سکول پاراچنار میں تین روزہ سائنس و آرٹس نمائش اختتام پذیر ہو گیا بچوں کے ہاتھوں مختلف قسم کے سائنسی آلات نمائشی سٹالوں کی زینت بن گئے تھے تین روزہ سائنس و آرٹس نمائش کا اہتمام گورنر ماڈل سکول کے ہال میں کیا گیا بچوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کئے گئے سائنسی آلات اور دیگر اشیاء نمائشی سٹالوں پر سجا رکھے تھے طلبہ نے نمائش میں انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اکبر افتخار قبائلی رہنماؤں حاجی عارف خان جاجی اور حاجی دولت خان جاجی نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا گورنر ماڈل سکول کے پرنسپل میڈم اکبر نساء نے نمائش دیکھنے کے لئے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بچوں نے جس طرح نمائش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تعلیمی میدان میں بھی وہ نمایاں کارکردگی دکھا کر مستقبل میں کامیاب انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر