پشاور سمیت تمام بورڈز ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا: اسد قیصر

پشاور سمیت تمام بورڈز ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا: اسد قیصر

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پشاور مردان سمیت تمام تعلیمی بورڈ وں کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی میں واقع اپنے چیمبر میں پشاور اور مردان تعلیمی بورڈ زکے ملازمین کے ایک نمائند ہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاملاقات کے دوران صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی اور وزیر قانون امتیاز شاہد کے علاوہ اپوزیشن ممبران اسمبلی شاہ حسین خان اور ضیاء الرحمان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں موجود تعلیمی بورڈ زسے متعلق کسی بھی بل کو بغیر مشاورت کے صوبائی اسمبلی سے پاس نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے ملازمین کے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ جب بھی ایسا کوئی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیاگیاتو وہ اس بل کو پاس کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈر زکی باہم مشاورت کیلئے مزید بحث کیلئے کمیٹی کو ریفرکریں گے تاکہ بل پر تمام متعلقہ فریقین سے مکمل مشاورت کی جا سکے ۔بحث کے دوران بل میں موجود تمام خامیوں کو دور کیا جائے گااور ملازمین کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔قبل ازیں بورڈ زکے کے ملازمین نے بتایا کہ بورڈ ز کی خودمختاری ختم کرنے سے ہر بورڈ کے ملازمین کی سنیارٹی کے متاثر ہونے سمیت دیگر مسائل پید اہونے کا خدشہ ہے ۔جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...