آنیوالا دور جماعت اسلامی کا ہے ،ہمایون خان

آنیوالا دور جماعت اسلامی کا ہے ،ہمایون خان

تیمرگرہ ( بیو ر ورپورٹ ) تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان نے کہا کہ آنے والا د ور جماعت اسلامی کا ہے ،قوم پرستی کے نام پر مزید پختونوں کو د ھو کہ میں نہیں ر کھا جاسکتا،جاری ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل سے ترقی کا نیا د ور شروع ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں یوسی خزانہ مو ضع ملالہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر حمید اللہ ،خایستہ ر حمٰن ،مقدم خان ،شہاب الدین ،گل کریم ،جہانزیب خان ،لیاقت ،گلاب سمیت 58افراد نے خاندانوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی ،اپنے خطاب میں تحصیل ناظم ہمایون خان ،نائب ناظم حسن علی شاہ ،نظر حکیم اوردوسروے مقر رین نے کہا کہ دیر کے اسلام پسند عوام آنے والے عام انتخابات میں نام نہاد پختون لیڈروں اور روٹی کپڑا کا جعلی نعرہ لگانے والوں کو مسترد کر دئے،آنے والاد ورمتحدہ مجلس عمل اور اسلام کے علمبرداروں کا ہے ،قوم کا مستقبل اسلامی اور خوشحال پاکستان سے وابستہ ہو چکا ہے اور 2018کے عام انتخابات تبدیلی کے کا پیش خیمہ ثابت ہو نگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر