مہمند ایجنسی، ہنگامی بنیادوں پر لشمینیہ کے ویکسین فراہم

مہمند ایجنسی، ہنگامی بنیادوں پر لشمینیہ کے ویکسین فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی میں ہنگامی بنیادوں پر لشمینیہ کے ویکسین فراہم کئے گئے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے بیماری سے بہت سے بچے متاثر ہوئے ۔ نشاندہی پر پولیٹیکل انتظامیہ فوری ایکشن لیکر مختلف سنٹرز کو ویکسین پہنچا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے لشمینیہ بیماری کے کئی کیسز سامنے آئے۔ مہمند ایجنسی کے ہسپتالوں میں مذکورہ بیماری کے ویکسین موجود نہ ہونے کی نشاندہی پر پولیٹیکل ایجنٹ محمد واصف سعید نے اے پی اے اپر مہمند طارق اللہ اور ایجنسی سرجن ڈاکٹر عالمگیر خان کو فوری ویکسین فراہمی کا ٹاسک دیا۔ جنہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا سے رجوع کر کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی ، آر ایچ سی یکہ غنڈ، بی ایچ یو نوے کلے تحصیل پڑانگ غار اور بی ایچ یو لکڑو تحصیل صافی کو ویکسین پہنچا دیئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کیلئے مذکورہ سنٹرز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔