اب ایف آئی آرز کا اندراج اور سکرونٹی آن لائن ہو گی: ڈی جی پراسیکیوشن

اب ایف آئی آرز کا اندراج اور سکرونٹی آن لائن ہو گی: ڈی جی پراسیکیوشن

پشاور( سٹاف رپورٹر)ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان اور ڈئریکٹر جنرل پراسیکوشن عدنان ظفر نے جمعہ کے روز ماڈل ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس پشاورمیں کیس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (CMMS) کاباقاعدہ افتتاح کیا اور اس طرح ضلع پشاورمیں آن لائن پراسیکیوشن کاعمل باضابطہ طورپر شروع کردیاگیاہے ۔اب ایف آئی آرز کااندراج اورسکروٹنی آن لائن ہوگی اورایف آئی آرز کا سٹیٹس آن لائن چیک ہوسکے گا۔ کیس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے ایف آئی آر کی کاپی براہ راست ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو جائے گی جس کی آن لائن سکروٹنی ہوگی اورآن لائن ہدایات بھی جاری ہوں گی۔اس سسٹم کی وجہ سے ایف آئی آر پرفوری کارروائی کی جاسکے گی کیونکہ ہوم سیکرٹری اورڈی جی پراسیکیوشن خود مانیٹرنگ کریں گے جس کافائدہ یہ ہوگا کہ چالان 14۔ دنوں کے اندر جمع ہوں گے ۔کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری اورشفافیت آئے گی،وقت کی بچت ہوگی اورانصاف تک فوری رسائی کاعمل مزید تیز ہوگا۔عنقریب ملاکنڈ لیویز کے ساتھ ضلع ملاکنڈ میں بھی کیس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم باقاعدہ طورپر اپنا کام شروع کردے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے پراسیکیوشن عمل کو آن لائن بنانے کا وژن چیف سیکرٹری خیبرپختونخو اکا ہے جس سے پراسیکیوشن کا عمل پرانے طریقے کی بجائے آن لائن ہوگیاہے جبکہ کیس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا بیس کیس مینجمنٹ اورکیس ٹریکنگ تینوں شعبے شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...