مولانا فضل الرحمان کی سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید کے بیٹے کی وفات پر تعزیت
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مولانا فضل الرحمان نے شانگلہ کا دورے کے موقع پر میرہ بشام میں حاجی محمد سہراب خان کے حجرہ میں تعزیت ان کے نواسے سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پشاور ہائی کورٹ محمد جاوید کے بیٹے کی ناگہانی موت پر تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے سہراب خان کے حجرہ میں کارکنوں سے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے لوگوں نے بہت پیار دیا یہ ہمیشہ یاد رہے گا حجرے میں موجود کارکنان سے ملے جمعیت علماء اسلام کے بہت زیادہ کارکنان اس موقع پر حجرے میں موجود تھے جنہوں نے ایک جلسے کی شکل اختیار کی جس کیوجہ سے مولانا فضل الرحمان اور مولانا گل نصیب خان نے جلسے سے خطاب کیا انہوں نے کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام اس بار اپنے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اس ملک میں اسلامی انقلاب لائے تاکہ اس ملک سے ظلم ناانصافی کادور کا خاتمہ کیا جائے اور اسلامی نظام نافذہوسکے