تجاوزات کرنیوالوں کو مزید مہلت نہیں دی جائیگی ،منتظر شاہ

تجاوزات کرنیوالوں کو مزید مہلت نہیں دی جائیگی ،منتظر شاہ

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں تجاوزات بنانے والوں کو مزید مہلت نہیں دی جا سکتی ۔ تجاوزات بنانے والوں کو پہلے سے نوٹسسز جاری کئے جا چکے ہیں کسی بھی وقت کریک ڈاوئن کر سکتے ہیں ۔ ان کیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ نے شبقدر میں تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید اکرم شاہ ۔ ممبر ضلع کونسل الیاس خان اور دیگر مقامی مشران سے ایک اجلاس میں کہیں ۔ ڈی سی چارسدہ نے کہاکہ شبقدر بازار سے بس اڈے جون تک باہر منتقل کئے جائیں گے تاکہ بازار میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل؛ بنیادوں پر حل کیا جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اور قانونی اڈوں کو بازار سے باہر منتقل کئے جائیں جبکہ سبزی منڈی بھی بازار سے باہر کسی ایسے مقام منتقل کیا جارہا ہیں جہاں سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہو سکیں ۔ ڈی سی چارسدہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں ریڑی بانوں اور تھڑے لگانے والوں کیلئے کوئی متبادل بندوبست کیا جائیں جبکہ بازار میں سڑکوں پر کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تمام دوکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے نوٹس جاری ہو چکے ہیں جبکہ بازار تاجر رہنماؤں سے جلد ہی مذاکرات کے بعد کسی بھی وقت اپریشن شروع کیا جا سکتا ہیں انہوں نے کہا کہ مزاخمت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر