پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دی ،علی خان جدون

پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دی ،علی خان جدون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع نا ظم ایبٹ آباد علی خا ن جدو ن نے کہا ہے کہ معیا ری تعلیم پا کستا ن تحریک انصا ف کی ہمیشہ سے پہلی تر جیح ہی ہے اس لئے پا کستا ن تحریک انصا ف کی صو با ئی حکو مت نے تعلیم کے فروغ اور ترقی پر خصوصی تو جہ مر کوز کر تے ہو ئے "تعلیم سب کے لئے "اور مفت کر دی ہے تا کہ کو ئی بھی بچہ یا بچی زیور تعلیم سے محرو م نہ رہے اور خا ص طور پر بچیو ں کی تعلیم کو زیا دہ اہمیت دی گئی ہے کیو نکہ اگر ایک لڑکی پڑھی لکھی ہو گی تو پورا معا شرہ پڑ ھا لکھا ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعہ کے روزمسلم آباد میں تعمیر نو پبلک سکو ل کے افتتاح اور افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر نا ظم یو نین کو نسل سلہڈ ملک سلما ن،ایم ڈی تعمیر نو پبلک سکول نعیم خا ن جدو ن ،ملک اقبا ل اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں بلدیا تی نما ئندو ں کے علا وہ معززین علا قہ اور بچوں کے وا لدین بھی کثیر تعداد میں مو جو دتھے۔علی خا ن جدو ن نے کہا کہ ہما ری ڈھا ئی سا لہ جہدو جہد کا مقصد صر ف یہ تھا کہ اپنے ضلع اور علا قے کی خد مت کر سکو ں اور اپنے ضلع کی محرو میو ں کا ازالہ کر سکو ں ۔انہو ں نے کہا کہ صو بے ،ضلع اور تحصیل میں پا کستا ن تحریک انصا ف کی حکو مت ہے اس لئے ضلع نا ظم کا دفتر اور سکر یٹریٹ ہر وقت عوا م کی خد مت کے لئے کھلا رہے گاہما ری ٹیم کا صرف اور صرف مقصد عوام کی خد مت کر نا ہے.انہو ں نے نجی تعلیمی ادا رو ں پر زور دیاکہ وہ اس علا قے میں اعلی اور معیا ری تعلیمی در سگا ہیں قا ئم کر کے ان میں بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی تو جہ دیں اور فیس میں بھی رعا یت بر تی جا ئے کیو نکہ ان ادا رو ں کے ہا تھو ں میں چھو ٹے چھو ٹے بچو ں کا مستقبل ہے ۔انہو ں نے وا لدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچو ں کی تعلیم پر خصو صی تو جہ دیں کمپیو ٹر اور اسلا می تعلیم کو ہر گز نظر انداز نہ کر یں کیو نکہ علم انسا ن کو جہا لت سے نکا ل کر روشنی کی طر ف لے جا تا ہے۔ ضلع نا ظم نے آخر میں کہا کہ مسلم آباد کے مسائل کو مشا ورت سے جلد حل کیا جا ئے گا۔