پولیس فورس میں اصلاحات اور تکینکی ڈھانچے کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے: ڈی پی او کوہاٹ

پولیس فورس میں اصلاحات اور تکینکی ڈھانچے کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے: ڈی پی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس میں اصلاحات اور تکنیکی ڈھانچے کی تبدیلی وقت کی اہم ضررت ہے۔ پولیس فورس کے پیشہ ورانہ تربیتی عوامل کو عالمی معیار کے برابرلانے کیلئے صوبہ بھر میں پانچ سپیشلائزڈ سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ٹریفک منیجمنٹ کو درست سمت پر گامزن کرنے میں تربیتی طرز عمل کے مسلمہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہاار انہوں نے کوہاٹ ٹریفک منیجمنٹ سکول میں تربیتی کورس کے اختتام پر بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پولیس سکول آف ٹریفک منیجمنٹ خیبر پختونخوا کوہاٹ کے ڈائریکٹر ڈی ایس پی ابراہیم اللہ خان اور ڈی ایس پی ٹریننگ بشیر داد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں ہر رینک کے افسر و جوان کی ان سروسز تربیت کیلئے یکساں پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔انہوں نے کورس کے شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک منیجمنٹ کے حوالے سے متعارف کردہ یہ کورس آپ کے پروفیشنل کیرئیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان پر زور دیا کہ فورس کی عزت ،وقار اور اپنی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اپنے فرائض کو منظم طریقے سے ترتیب دیکر پولیسنگ سے متعلق درپیش تمام مسائل کے حل اورملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کریں ۔ضلعی پولیس سربراہ نے پیشہ ورانہ تربیت کو فورس کے اہلکاروں کے پروفیشنل کیرئیر کیلئے رگوں میں دوڑنے والے خون کے متراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کے ہر رینک کے افسر و جوان کی ان سروسزتربیت کیلئے یکساں پالیسی وضع کی گئی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے صوبے میں چھ سپیشلائزڈ سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جنکی پیشہ ورانہ تربیتی عوامل میں نتیجہ خیز کردار کی بدولت پولیس افسران وجوانوں کی استعدادی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہورہا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے امید ظاہر کی کہ کورس کے دوران دی جانے والی تربیت اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کیرئیر پر مثبت اور معیاری اثرات مرتب کریگی اور وہ تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی میدان میں بروئے کار لاکر لوگوں کی بہتر خدمت کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے تربیتی کورس مکمل کرنیوالے پولیس جوانوں میں سکول کی طرف سے اسناد تقسیم کیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...