ٹانک میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم شروع کردی گئی ،عبدالحئی خان

ٹانک میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم شروع کردی گئی ،عبدالحئی خان

ٹانک(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عبد الحئی خان بابڑ نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختوں خواہ پشاور عثمان زمان کی خصوصی ہدایات پر کرپشن کی بیخ کنی کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور رواں ماہ کے دوران متعدد اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی سکول کھتیاں میں پی ٹی سی فنڈ میں خرد برد کے الزام پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اراضی کے انتقال کی غیر قانونی منتقلی پر محکمہ مال ڈیرہ کے دو اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جا چکے ہیں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر کا مذید کہنا تھا کہ حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی آڑ میں مختلف انکوائیریوں کے دوران کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کی گئی رقم کو کرپٹ اہلکاروں سے نکال کر حکومتی خزانہ میں جمع کرا دی گئی انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کرپشن کی بنیاد پر محکمہ تعلیم ،محکمہ مال ،محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ ایریگیشن اور محکمہ سی ایند ڈبلیو کے خلاف بنائی گئی انکوائریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جنکی تکمیل کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائیگا اور لوٹی ہوئی سرکاری رقم وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر