دو محتلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق

دو محتلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق

شبقدرنمائندہ خصوصی سید عابد علی شاہ سے دو محتلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے حدود کنڈرے میں گھریلوناچاقی پر حسین خان ولد رسول خان نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساس مسماہ(ش)بیوہ گوہرکو قتل کردیا۔پولیس تھانہ بٹگرام نے مقتولہ کے بھائی لطیف خان کے کہنے پر ایف ائی ار درج کرکے تفشیش شروع کر دی۔جبکہ دوسرے واقع میں حواجہ وس میں ایک ماربل فیکٹری میں کرین کے ذریعے پتھر اٹھائے جا رہے تھے کہ ایک بڑے پتھر کے کرین سے گرنے کے نتیجے میں فیکٹری مالک فضل مولاپتھر کے نیچے اگیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر