این پی کے شمولیتی پروگرام اس بات کا مظہر ہیں صوبے میں کلین سویپ کریگی

این پی کے شمولیتی پروگرام اس بات کا مظہر ہیں صوبے میں کلین سویپ کریگی

بخشالی (نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی یو سی بخشالی کے صدرواجد علی خٹک جنرل سیکریٹری محمد وصال سینیئر، نائب صدراوّل جان گل خان، نائب صدرکوثر خان، یوسی گجرات کے صدر اقبال حسین بابو، NYOکے ضلعی ممبراویس گجراتی اور وسیم رضااور تاثیر زمان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نامزد اُمیدواراے این پی PK50ہمایون خان کی پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے شبانہ روز محنت کرکے حلقہ میں اے این پی کا گراف بلند کر دیاہے اور آئے روز اے این پی کے شمولیتی پروگرام اس بات کا مظہر ہیں کہ انشاء اللہ اے این پی صوبے میں کلین سویپ کریگی اور ایک دفعہ پھرباچا خان اور خان عبدلولی خان کے افکار و نظریات کو مشعل راہ بنا کرصوبے کے عوام کی خدمت کریگی کیونکہ اے این پی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لے لئے لیکن صوبے میں کہیں بھی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے یہاں تک کہ عوام کے ووٹ سے منتخب اراکین نے سینیٹ میں اپناووٹ فروخت کرکے عوام کے ووٹوں کی تقدس پامال کیا لہٰذا عوام ان کے دھوکے میں مذید نہیں آئیں گے اور ایک بار پھر باچا خان کے قافلے میں شامل ہوکر صوبے میں عوامی نیشل پارٹی کو برسراقتدار لائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...