دیر لویر وادی تالاش میں انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

دیر لویر وادی تالاش میں انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

تیمرگرہ ( بیو ر ورپورٹ ) دیر لویر وادی تالاش میں انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،عوام سہولیات کی عد م فراہمی پر پھٹ پڑے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری ,اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد کے زیر نگرانی کامر س کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شمشمی خان دیرلویر میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد خان تاراتی ،تحصیل ناظم ریاض محمدایڈوکیٹ کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمایند گان ،علاقا ئی مشران اور تمام محکموں کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی کھلی کچہری کے دوران عوام نے واپڈ کی جانب سے اور بلنگ ،ناجایز جرمانوں ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،صاف پانی کی کمی ،سڑک کے دونوں کناروں بوسیدہ درختوں سے پید ا شدہ مشکلات سے انتظامی سربراہ کو آگاہ کیا ،اس موقع پر مقامی افراد نے دوسال گزرنے کے باوجو د تالاش با ئی پاس پر کام شروع نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا جبکہ تالاش میں نادرآفس کے عدم قیام سے لوگوں کو مشکلات،پولیس اسٹیشن میں خواتین عملے کی تعیناتی ،انتظامیہ کی جانب سے تجاوازت کے نام پر تاجروں کو بے جا تنگ کرنے،سرکاری تعلیمی ادروں میں بعض ہیڈ ماسٹرز کی جانب سے طلبہ کو دا خلہ دینے سے انکار، اور ٹریفک جام جیسے مسائل کی نشان دہی کی ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد نے واضح کیا کہ عوام کے مسایل کے فوری حل کے لئے ضلع کے تمام علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کا بنیادی مقصد فوری ریلیف ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ تمام افسران خو د کو عوام کا خاد م سمجھے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ،ا س موقع پر انہوں نے مسا ئل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے

مزید : پشاورصفحہ آخر