ملک شا ہ محمد خا ن وزیر کی زیر صدارت رود ٹرانسپو رٹ بو رڈ کا اجلا س

ملک شا ہ محمد خا ن وزیر کی زیر صدارت رود ٹرانسپو رٹ بو رڈ کا اجلا س

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی ٰ خیبر پختو نخوا کے معا ون خصو صی برائے ٹرانسپو رٹ و ما س ٹرانزٹ ملک شا ہ محمد خا ن وزیر کی زیر صدارت رود ٹرانسپو رٹ بو رڈ (آر ٹی بی) کا اجلا س جمعہ کے روز پشا ور سیکر ٹر یٹ میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ ٹرانسپو رٹ کلیم اللہ، ڈپٹی سیکر ٹر ی محکمہ قا نو ن ذیشا ن عبد اللہ، آر ٹی بی کے سیکر ٹری وڈائر یکٹر ٹرانسپو رٹ شر یف حسین، ڈپٹی ڈائر یکٹر سلما ن نثا ر کے علا وہ محکمہ ٹرانسپو رٹ کے دیگر متعلقہ حکا م بھی شر یک تھے۔ اس مو قع پر اجلا س کے شر کا ء کو گزشتہ اجلا س میں کئے گئے فیصلو ں پر عملدرامد کے با رے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلا س میں روڈٹرانسپو رٹ بو رڈ سے متعلق مختلف امو ر کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا اور اس ضمن میں بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلا س میں پشاور بس ٹر مینل میں خا لی آسا میو ں کو پر کر نے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ بس ٹر مینل کے امو ر کو احسن طر یقے سے چلا نے اور عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پشا ور بس ٹر مینل میں فیس وصو لی کے بقا یا جا ت کی مد میں سا بقہ نجی کمپنی سپیڈ لا ئن سے فوری وصولی کی جا ئے۔ اجلا س کے شر کاء نے ایڈوکیٹ جنر ل اور ڈپٹی ڈائر یکٹر ٹرانسپو رٹ کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا جنہو ں نے پشاور ہا ئی کو رٹ میں بس ٹرمینل میں غیر قا نو نی قا بضین سے قبضہ واگزار کرانے کے کیس کی بھر پو ر پیروی کی اور اس سلسلے میں پشا ور ہا ئی کو رٹ کے اس فیصلے کوبھی سرا ہا گیا جسمیں محکمہ ٹرانسپو رٹ کے حق میں فیصلہ دیتے ہو ئے غیر قا نو نی قا بضین کو بس ٹر مینل سے نکا لنے کی ہدایت کی گئی۔ حکا م نے مز ید بتا یا کہ بس ٹر مینل میں غیر قا نو نی قا بضین سے قبضہ و گزار کر اکے شفا ف طر یقہ کا ر کے تحت نئے ٹرانسپو رٹروں کو ٹھیکہ جا ری کیا جا ئے گا جس سے صو با ئی خزانے کو خا طر خواہ آمد نی حا صل ہو گی۔ اجلا س میں پشا ور میں جا پا ن کے تعاون سے خواتین کے لئے خصو صی پنک بسیں چلا نے کے حوالے سے امو ر کا بھی جا ئز ہ لیا گیا اور متعلقہ حکا م کو ہدایت کی گئی کہ جا پا ن سے مذکو رہ پنک بسوں کی فرا ہمی کے لئے جلد اقداما ت کئے جا ئیں۔ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی ملک شا ہ محمد نے کہا کہ مو جو دہ صوبا ئی حکو مت نے محکمہ ٹرانسپو رٹ کو اصلا حا ت کے ذریعے ایک انتہا ئی فعال ادارہ بنا دیا ہے۔ اُنہو ں نے محکمہ ٹرانسپو رٹ کے حکا م کو ہدایت کی کہ حکو متی اقداما ت کی روشنی میں عوام کو ٹرانسپو رٹ کے شعبے میں بھر پو ر سہو لیا ت فرا ہم کر نے اور محکمے کی آمدن بڑھا نے کے لئے اپنی تما م تر تو انا ئیاں بروئے کا رلا ئیں

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...