قیام امن کیلئے پاک فوج اور قبائل نے لازوال قربانیاں دیں: مولانا جمال الدین

قیام امن کیلئے پاک فوج اور قبائل نے لازوال قربانیاں دیں: مولانا جمال الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)آج پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں درے محسود قبائل کے مشران کا سیاسی انتظامیہ کے ساتھ ایک جرگہ منقعد ہوا جسمیں سنکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جرگے سے محمد اقبال جلالی، بادشاہی خان، اور ممبر قومی اسمبلی مولانا جمالولدین نے خطاب کرتے ہوئے محسود قبائل کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور پولیٹیکل ایجنٹ کو تمام مسائل پیش کیئے جس پر پولیٹیکل ایجنٹ سہیل نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کیلئے افواج پاکستان،قبائلی عوام نے بیش بہا قربانیاں دیں ھیں، انھوں نے کہا کہ علاقے میں انتہاپسندی کی وجہ سے علاقے کا امن تباہ ہوکر ایک فساد برپا ہوا تھا جس سے محسود قبائل کو بہت سے مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن افواج پاکستان کے جوانوں اور محسود قبائل کے عوام نے دلیری سے مقابلہ کرکے علاقے میں مثالی امن قائم کیا، انھوں نے کہا اب عوام اور حکومت دونوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن آمان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف یکجا ہوکر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں، پولیٹیکل ایجنٹ کاکہنا تھا کہ عنقریب انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور عابد لطیف کے ساتھ محسود قبائل کے عوامی مشران کا ایک جرگہ کا تاریخ طے کرکے درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔