بونیر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او کی کھلی کچہری

بونیر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او کی کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس ا فیسر محمد ارشاد خان یو سفزئی نے گور نمنٹ ہائی سکول ایلئی میں منشیات کے روک تھا م کے خوالہ سے منعقدہ کھلی کہچری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے بونیر خصوصا تھانہ ڈگر کے حدود ڈگر کلے ،ایلئی ،انعاپور اور تور ورسک میں میں منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی ۔اگر عوام تعاون کرے تو پورے بونیر کو منشیات سے پاک کردیں گے ۔ایلئی سے تعلق رکھنے والے کئی منشیات فروشوں کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیج دئے ہیں اور ائندہ بھی چند منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیں گے ۔کھلی کچہری سے تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او افسان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھانہ ڈگر کے حدود میں کسی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ایلئی ،انغاپور اور تور ورسک کو منشیات سے پاک کیا جائے گا ۔گاؤں کے معززین منشیات فروشوں کی سفارش نہ کرے ۔بہت جلد دوسرے اضلاع سے ائے ہوئے دوسروں کے گھروں میں رہنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہاہے ۔پولیس اور عوام لازم ملزوم ہیں ۔قوم کو پولیس کے ساتھ اچھے کاموں میں تعاون کرنی چاہئے ۔کھلی کچہری سے ڈی آرسی کے ممبر سابق چئیر مین حاجی شیر خان ۔ڈاکٹر عنایت الرحمان ۔ولی الرحمان خان ۔رشید خان ایڈوکیٹ ۔ڈسٹرکٹ کونسلر قائم شاہ ۔اکرام اللہ خان ۔علی شیر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ ہم منشیات کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔منشیات کی وجہ سے ہمارے نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔خصوصا ائس کی وجہ سے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی متاثر ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع سے منشیات فروش یہاں اکر منشیات کے دھندے میں مصروف ہوتے ہیں اور یہاں کے نوجوانوں کو اس تباہی کے دہانے پر لے جاتے ہیں ۔انہوں نے منشیات کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی پی او بونیر نے موقع پر ایس ایچ او ڈگر کو بعض مسائل کے حل کے لئے اقدامات دئے ۔گاؤں کے ایلئی کے سیاسی اور سماجی شحصیات نے ڈی پی او بونیر اور تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او کی اس طرح کے اقدامات کو سراہا ۔