صوابی میں آل ٹیچرز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج اور ریلی

صوابی میں آل ٹیچرز کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج اور ریلی

صوابی ( بیورورپورٹ )آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل صوابی نے اپنے مطالبات کیلئے ہائی سکول صوابی میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرنے اور بعد میں امن چوک تک ریلی نکالی گئی ،جلسے سے آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی صدر وہاب منصوری ،ضلعی چیئرمین محمد طارق ،جنرل سیکرٹری زرنبی خان ،سینئر نائب صدر عبدالطیف خان ،نائب صدر امجدعلی ترکئی ،پرائیوٹ سکولز کے ضلعی صدر مظہر ،سکولز آفیسر کے ضلعی صدر افتخار ،سیکرٹری اطلاعات سلیم نواز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے 17 اپریل تک اساتذہ ٹائم سکیل اور دیگر مطالبات حل نہ کئے تو اس کے بعد بنی گالا میں اساتذہ احتجاجی دھرنا دینگے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ ٹائم سکیل منظور نہیں ،ہمیں غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر