کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کی تمام بازاروں سے تجاوزات 3 روز کے اندر ہٹانے کی ہدایت

کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کی تمام بازاروں سے تجاوزات 3 روز کے اندر ہٹانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)حکومت خیبر پختونخو ا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی اور انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ میاں خیل بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پورے بازار سے بلاامتیاز ہرقسم کے تجاوزات اور تھڑے ختم کردئیے اور متنبہ کیا کہ آئندہ تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔گل بانو کا اس موقع پر کہناتھاکہ دکانداروں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی بلکہ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اورآئندہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تجاوزات ہٹانے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر پورے صوبے میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہاہے ۔گل بانونے ٹی ایم اے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے تمام بازاروں کے دکانداروں کو نوٹس جاری کریں کہ وہ 3دن کے اندراندررضاکارانہ طورپر اپنے دکانوں کے سامنے سے ہر قسم کے تجاوزات ہٹائیں بصورت دیگرانتظامیہ سخت قانونی کارروائی کرے گی۔