بار اور بنچ لازم وملزوم ہیں ،ازہد کریم خلیل

بار اور بنچ لازم وملزوم ہیں ،ازہد کریم خلیل

خوازہ خیلہ ( تحصیل رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ذاہد کر یم خلیل نے کہا ہے کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں اور دونوں مل کر عوام کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں دونوں کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں وکلا ء کو درپیش مسائل اور جو ڈیشل کمپلیکس کے تعمیر کے لئے ہر قسم تعاون کر ینگے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے حلف بر داری تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر سید احمد خان ایڈ وکیٹ ٗ جنر ل سیکر ٹری انورزیب خان ٗ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرلیا قت علی خان ایڈ وکیٹ ٗ نامدار علی خان ایڈوکیٹ ٗ سابق جنرل سیکر ٹری کشور علی خان ایڈ وکیٹ اور سابق فنانس سیکر ٹری اسرار خان نے بھی خطاب کیا اور وکلا ء بر داری کو درپیش مسائل پیش کی تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر سید احمد خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ سائلین کو سستا انصاف کی فراہمی کے لئے وکلا ء برادری تمام توانا ئی بر وئے کار لا رہے ہیں اور انشاء اللہ تعاون کا یہ سلسلہ جا ری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...