پختونوں کے مسائل کے حل کی کنجی اے این پی کے پاس ہے ،شفیع اللہ
سخاکوٹ( نمائند پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر ونامزد امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19شفیع اللہ نے کہا ہے کہ آج پختون قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا حل صرف اے این پی کے پاس ہے ۔اے این پی پختونوں کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل خرکئی قالدرہ میں پی پی پی کے کارکنوں پیرہشتمن خان، قمر علی ،گل حسن خان،نور حسن خان ،راز محمد،دوست محمد،فدامحمد،رضا محمد،فیض محمد،ضیاء محمد،اسفندیار،عدنان،افراسیاب،حاجی سید عمر،اعزازخان،سماد خان،مشال شاہ،بشیر احمد،عباس خان اور حضرت حسین کی عوامی نیشنل پارٹی پر شمولیت کے مو قع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کیا ۔اجتماع سے اے این پی کے نامزداُمیدوار برائے قومی اسمبلی انعام اللہ خان ، اے این پی تحصیل درگئی کے صدر مسافر خان، یونین کونسل خر کئی کے صدر سجاد خان،پیر ہشتمند،پیر بختی روان اور ذیشان خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نام نہاد تبدیلی پر پشتونوں کو کھربوں روپوں کا مقروض بنا دیا۔جبکہ ملاکنڈ سمیت صوبے میں کوئی بھی ایسا پروجیکٹ نہیں جس سے تبدیلی آئی ہو ،مو جودہ مر کزی و صوبائی حکومت کے اختلافات نے صوبے کو دیوالیہ بنا رکھا ہیں اور صوبے کی معاشی حالت اور روزگار دب بدن خراب ہو تا جارہاہیں ۔آنے والے الیکشن میں صوبے میں ایک مر تبہ پھر اے این پی کی حکومت ہو گی اور صوبے ترقی کے راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔