ملازمین کی معاشی بے چینی کو دور کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: محمد اسلم خان

ملازمین کی معاشی بے چینی کو دور کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: محمد اسلم خان

پشاور( پ ر) 19اپریل2018 ؁ء کوایپکا اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کو مشترکہ ایک عظیم الشان جلسہ DGہیلتھ آفس ضلع کچہری میں بھر پور طریقے سے منعقد ہوگا۔اور27اپریل2018 ؁ء کو پریس کلب اسلام آباد کے سبزا زار میں پڑاؤ ڈالا جائیگا اور دھرنا دیا جائیگا۔آج اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا زیر صدارت محمد اسلم خان مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان و صدر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی تقریباً 20تنظیموں کے عہدییداران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کی گئی اور صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ کو بھی من و عن تسلیم کیا گیااور متفقہ جدوجہد کرنے کا عظم کیا گیا۔مقررین نے اپنی اپنی تقاریر میں کہا کہ صوبائی حکومت کی انتہائی کمزوری ہے جو کہ سرکاری دفاتر میں بیرونی مداخلت کو روک نہیں سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس صاحب اور چیف سیکرٹری صاحب کو اس مسئلے کے حل کی طرف دیکھ رہے تھے مگر مسئلہ کا حل سامنے نہ آیا۔صوبائی حکومت نے صوبائی ملازمین کو7.5%ایڈہاک ریلیف دیکر دھوکہ کیا اور سیاسی پوائینٹ سکورینگ کی۔بلکہ اب 7.5%کو ضم کرنے کی بجائے اس سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ملازمین نے کہا کہ اگر صوبائی حکومتوں نے یا وفاقی حکومت نے مایوس کیا تو انتقام ووٹ کی پرچی سے لیں گے۔یہ صوبائی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے کہ اس کا صوبائی وزیر خزانہ جناح پارک کے جلسہ میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اعلان کرتا ہے اور پھر بعد میں مُکر جاتا ہے۔یہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ملازمین کے ساتھ مذاق تھا جبکہ جماعت اسلامی کے وزیر نے اس جھوٹ کے زریعے اپنا لائحہ عمل ظاہر کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جملہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا، جملہ ملازمین کے لئے ٹائم سکیل رائج کرنا، ہاؤس رینٹ کی سیلنگ کا خاتمہ کرنااور یکسان نفاذ، پنشن کا پران طریقہ کار کو بحال کرنا، مختلف الاؤنسز اور اپ گریڈیشن میں پائے جانے والے تضاد کو ختم کرنا آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہے۔شرکاء اجلاس میں محمد اسلم خان مرکزی صدر ایپکا پاکستان و صدر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، روئیدار شاہ صدر صوبائی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، محمد سریر خان صدر ایپکا خیبر پختونخوا، شاہ بخت یوسفزئی صدر سول سیکرٹریٹ سپرنٹنڈنٹ ،اسسٹنٹ وکلرکس ایسوسی ایشن ، وحید جان ڈپٹی الیکشن کمشنر ایپکا خیبر پختونخوا،محمد فیاض گل رابطہ سیکرٹری ایپکا ومیڈیا کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا، اکبر خان مہمند صدر آل درجہ چہارم جملہ محکمہ جات خیبر پختونخوا، سلمان خان صدراسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن AG آفس خیبر پختونخوا، میاں سیار احمد سینئر نائب صدراسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن AG آفس خیبر پختونخوا، عنایت اللہ سینئر نائب صدراسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن AG آفس خیبر پختونخوا،خطاب گل صدر پاکستان آڈیٹرز ایسوسی ایشن AGآفس خیبر پختونخوا، مکمل شاہ جنرل سیکرٹری ، اسد اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اشفاق احمد انجمن پٹواریان و قانون گو خیبر پختونخوا، محمد یوسف شاہ صدر انجمن خدام المساجد محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا، سعید اللہ جنرل سیکرٹری انجمن خدام المساجد محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا،شفیع اللہ صدر ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن، گل زمین صدر ،گل نجیب PWDلیبر یونین ،سید ظاہر شاہ صدر وحدت اساتذہ خیبر پختونخوا، محمد حیات خان اتمانزئی صدر محکمہ ٹرانسپورٹ و فنانس سیکرٹری ایپکا خیبر پختونخوا، سعید الحق صدر محکمہ انڈسٹریز و پریس سیکرٹری ایپکا خیبر پختونخوا،عبید الرحمان صدر محکمہ معدنیات و آفس سیکرٹری ایپکا خیبر پختونخوا، نبی امین صدر پیرامیڈیکل کلاس فور خیبر پختونخوا، محمد ادریس خلیل جنرل سیکرٹری،رئیس خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا محکمہ ٹرانسپورٹ،الماس خان صدر، ظفر علی خاکسار جنرل سیکرٹری،ہمایون گنڈا پورسینئر نائب صدر،آفتاب کمال سینئر نائب صدر ایپکا ضلع پشاور، قاضی نعیم چیئر مین ,سید محمد علی شاہ صدر، فیصل جاوید کریمی سینئر نائب صدر، اظہاراللہ ،سمیع اللہ، محمد ارشاد، ایپکاDGHSآفس پشاور، جابر حسین بنگش صدر کلاس فور ایسوسی ایشن سول سیکرٹریٹ، شاہ جہان خان صدر ڈرائیورز ایسوسی ایشن سول سیکرٹریٹ،سید قمر شاہ ، حضرت اللہ خان، سید کامل شاہ ITایسوسی ایشن،امجد علی شینواری صدر ، سید منتظر شاہ، ہارون الرشیدمحکمہ جوڈیشری،محمد سلیم خان صدرNTSیونین، مراد علی صدر، ثاقب خان فنانس سیکریٹری ایپکا LRH، ناصر حمید محکمہ خوراک اور دیگر شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر