قانون ہاتھ میں لے کر مشال کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: سردار حسین بابک

قانون ہاتھ میں لے کر مشال کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: سردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معصوم بچوں کو قتل کرنا اسلام نہیں ، مشال کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ وہ باقی لوگوں کیلئے عبرت بن سکیں، شہید مشال خان کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشال کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں مثالی سزا دی جانی چاہئے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نوجوان نسل سمیت ہر شخص میں قوت برداشت ختم ہو چکی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور وہ قوم کبھی زندہ قوم نہیں کہلا سکتی جب تک اس میں قوت برداشت نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو الزامات کی بنیاد پر قتل کر دینے والی صورتحال خطرناک ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے اتحاو اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تعلیمی درسگاہوں میں زیر تعلیم نوجوان نسل اور معاشرے میں صبر و برداشت کا مادہ ختم ہونا نیک شگون نہیں اور یہ تباہی کا باعث بن سکتا ہے،سردار حسین بابک نے کہا کہ مشال خان کو قتل کرنے والے انسان نہیں درندے تھے ،تنگ نظری کی سوچ کا ساتھ نہ دینے والوں کو منصوبے کے تحت راستے سے ہٹایا جا رہا ہے جو فرقہ وارانہ سیاست کی بنیاد ہے ، حکومتوں ، سیاسی جماعتوں سمیت علمائے حق کو آگے آنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں روشن خیال اور ترقی پسند لوگوں کو دبانے اور خاموش کرنے کیلئے منظم سازش کار فرما ہے اور اگر ہم نے اتحاو اتفاق کا مظاہرہ نہ کیا تو مستقبل میں ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔