آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن ہنگو کا احتجاجی مظاہرہ

آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن ہنگو کا احتجاجی مظاہرہ

ہنگو (بیورورپورٹ)آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن ہنگو کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کے دوران مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ۔مظاہرے کے دوران ٹریفک بند۔ اساتذہ نے مطالبات کے پلے کارڈر اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ہنگوکے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے اور بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2ہنگو میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عقل نواز، نائب صدد محمد معاذ جنرل سیکرٹری سمیع اللہ کہا کہ سروس ایکٹ 1973کے تحت این ٹی ایس اساتذہ کو ٹرانسفر کا بنیادی حق دینے اور سکول ہیڈ پالیسی کو ختم کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے این ٹی ایس اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی اور سکول ہیڈ پالیسی کے نفاذ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت، سیکرٹری تعلیم، صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر این ٹی ایس اساتذہ کے ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم کی جائے اور سکول ہیڈ پالیسی کو بھی ختم کریں بصورت دیگر تمام این ٹی ایس اساتذہ سکولوں میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر