سوات میں کسی کو امن تہہ وبالا نہیں کرنے دیں گے ،بہادر خان

سوات میں کسی کو امن تہہ وبالا نہیں کرنے دیں گے ،بہادر خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) پاکستان زندہ باد تحریک ضلع سوات کے قائدین اعجاز خان پختون ناظم بہادر خان اور خیر الحکیم حکیم زئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات کی عوام ضلع سوات میں تاریخی قربانیوں کی بعد بحال ہونے والا امن کسی بھی صورت دوبارہ خراب نہیں ہونے دینگے اور موجودہ امن کو بحال رکھنے کیلئے ضلع سوات کی غیور عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پہلے کی طرح اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر ملک اور ضلع سوات کی امن کیلئے لڑینگے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں امن عوام اور فورسزز کی تاریخی قربانیوں کی بعد بحال ہوچکا ہے جو ہم کسی بیرونی ایجنٹوں کی ہاتھوں پائمال نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ منظور پشتون پختون قوم کی خیر خواہ نہیں بلکے وہ اور انکے ساتھی انڈیا اور دیگر ملکوں کی ایجنٹ ہے جو ملک کی خلاف انکے لئے کام کرتے ہیں لیکن ہم انکو اس سازش میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان زندہ باد تحریک ضلع سوات کے زیر اہتمام مٹہ میں ایک بڑی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے تحصیل کونسل ممبر فضل ربی خان جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے سابق امیر قاری رحیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ جلسے میں بڑی تعداد میں علاقہ معززین منتخب نمائندوں تاجر برادری اور عام لوگوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ وہ ضلع سوات میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ہم کسی بھی صورت پر سوات میں غیروں کے ایجنٹ منظور پشتون کے غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ منظور پشتون اس کہا تھے جب ضلع سوات کی لاکھوں عوام دہشت گردی کی زد میں تھے اور ان لوگوں نے ضلع سوات میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر ایک مشکل ترین وقت سے دوچار تھے اور ایک نہ بھولنے والے فورسزز اور عوام کی جانی ومالی قربانیوں کی بعد ضلع سوات میں امن بحال کی انہوں نے کہا کہ منظور پشتون اور انکے ساتھی امن کی خیر خواہ نہیں بلکے امن کی دشمن اور پاکستان دشمن ملکوں اور قوتوں کے ایجنٹ ہے اسلئے ضلع سوات سمیت تمام شورش زدہ علاقوں میں امن بحال اور ترقی شروع ہونے کی بعد انکوں کو پختون قوم یاد اگیا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی عوام پاک فوج کے قربانیوں اور پاک فوج پر فخر کرتے ہیں اور انشاء اللہ ائندہ کیلئے بھی ضلع سوات کی عوام اور پاک فوج ایک دوسرے کی شانہ بشانہ ہوکر ملک اور حفاظت کیلئے قربانیاں دینگے دریں اثنا ء جلسے کی اختتام پر پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور منظور پشتون کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں پاک فوج کے حق میں نعرے جبکہ منظور پشتون اور انکے ساتھیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...