تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس، بورڈز کی نیلامی اور سٹریٹ لائٹس کیلئے فنڈز منظور

تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس، بورڈز کی نیلامی اور سٹریٹ لائٹس کیلئے فنڈز منظور

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) تحصیل کونسل درگئی نے سائن بورڈز کی نیلامی سمیت درگئی بازار میں سٹریٹ لائٹس کے تنصیب کے لئے فنڈز کی منظوری دیدی ۔ تحصیل درگئی کے بیوٹیفکیشن کے لئے 12لاکھ جبکہ صفائی کے لئے 14لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔اگلے مرحلے میں سخاکوٹ بازار میں سٹریٹ لائٹس لگائے جائینگے ۔ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے ۔ تحصیل کونسل درگئی کے اجلاس زیر صدارت کنوینیر حاجی اعظم خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، ٹی ایم او حاجی نوشا علی خان ،تحصیل کونسل ممبران حاجی افتخار خان ، احسان اﷲ خان ، سبز علی خان ، حمید نواز خٹک ، قاضی رشید احمد ، گورجندر سنگھ ، وکیل شاہ اور رشید حسن سمیت خواتین ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی اسکیموں ، ڈستکاری سنٹروں اور مختلف ٹھیکہ جات پر تفصیلی بحث کی گئی ۔تحصیل کونسل نے سائن بورڈ ز کا ٹھیکہ مبلغ چار لاکھ روپے میں دینے کی منظوری دی جبکہ درگئی بازار میں سٹریٹ لائٹس کے تنصیب کے لئے 25لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان نے کہا کہ ملاکنڈ تھری سے پانی کے بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے فصلوں اور زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے اس لئے اس کے تدارک کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ضروت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سامان ، دستکاری سنٹرز اور تحصیل کونسل ہال کے لئے فرنیچر ز کے فراہمی میں تاخیر قابل تشویش ہے ۔ سخاکوٹ جدید کے ممبر تحصیل کونسل رشید حسن نے کہا کہ تحصیل کونسل میں بنائے گئے کمیٹیاں برائے نام ہیں ۔ ٹینڈروں میں کمیٹی ممبران کی حاضری ضروری ہے ۔جماعت اسلامی کے قاضی رشید احمد نے کہا کہ درگئی آڈے کے آمدن سے کونسل کو آگاہ کیا جائے اور ٹینڈرز کھلے عام کئے جائیں ۔ احسان اﷲ اور حمید نواز خٹک نے بھی مختلف مسائل پر تفصیلی بحث کی ۔سخاکوٹ سے منتخب ممبر تحصیل کونسل سبز علی خان نے کہا کہ سخاکوٹ قصاب خانہ کی صفائی نہ ہونے سے گندگی اور بد بُو میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے جس نے مکینوں کے ناک میں دم کردیا ہے اس لئے سخاکوٹ ہسپتال کے نالی اور قصاب خانہ کی صفائی بے حد ضروری ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہمیں صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی کے لئے بہترین انتظامات کرنے والے ٹی ایم اے کو مبلغ پانچ کروڑ روپے انعام جیتنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے کہا کہ سب ممبران کو ساتھ لیکر تحصیل درگئی کے ترقی پر توجہ دے رہے ہیں اور انشاء اﷲ تحصیل درگئی کو ایک ماڈل تحصیل بنا کر دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دستکاری سنٹروں کا مرحلہ چند روز میں مکمل کیا جائیگا جبکہ صفائی کے لئے تحصیل درگئی کے تمام ویلج کونسل ناظمین کی میٹنگ بلائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس سامان کی فراہمی تحصیل کونسل کے ذمے نہیں ہے ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ نئے تعمیر شدہ تحصیل کونسل ہال کے لئے فرنیچرز کی فراہمی چند روز میں مکمل کی جائیگی جبکہ ہال میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر اور تمام ممبران کے ناموں کا بورڈ آویزاں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں اور انجینئرز کے درمیان چپقلش کا خاتمہ ہوناچاہئے بصورت دیگر کسی کیساتھ مذید نرمی نہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر